روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ پر عدالت میں ہی ہوگا فیصلہ : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

Sep 18, 2017 06:31 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 06:31 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داحلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں کوئی بھی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں مرکزی حکومت آج سپریم کورٹ میں 15 صفحات کا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ملک میں آنے اور رہنے کو سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گيا ہے۔

حلف نامہ داخل کئے جانے کے بعد راجناتھ سنگھ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ روہنگیا معاملے کا فیصلہ عدالت میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ ہمیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔ عدالت عظمی میں اس معاملے پر اب آئندہ سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ پر عدالت میں ہی ہوگا فیصلہ : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ، پی ٹی آئی، فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز