دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم انڈیا کے شیڈیول کا اعلان ، 3 ٹسٹ ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ٹیم

ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال کے شروع میں اپنے جنوبی فاریقہ دورہ پر تین ٹسٹ ، چھ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ اس کا اعلان بی سی سی آئی اور سی ایس اے نے کیا ہے۔

Sep 21, 2017 08:14 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 08:14 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال کے شروع میں اپنے جنوبی فاریقہ دورہ پر تین ٹسٹ ، چھ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ اس کا اعلان بی سی سی آئی اور سی ایس اے نے کیا ہے۔ یہ دورہ پانچ جنوری سے شروع ہوگا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے اس کے ساتھ اس قیاس آرائی پر لگام لگائی جس میں کہا گیا تھا کہ دورہ میں چار ٹسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ بی سی سی آئی کےبیان کے مطابق اس دورہ میں تین ٹسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے ۔

مہاتما گاندھی۔نیلسن منڈیلا ٹسٹ سیریز کی شروعات پانچ جنوری سے ہوگی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم 28 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگی اور سیریز سے پہلے تیاری کے لئے دو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ یہ میچ30 اور31 دسمبر کو بولانڈ پارک میں کھیلے جائیں گے ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایف ٹی پی پروگرام کے تحت دونوں ٹیموں کے مابین چار ٹسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی۔ لیکن ہندوستان کے مصروف پروگرام سے اس پر کوئی رضامندی نہیں ہوسکی۔ سال کے شروعات سے ہی دونوں ممالک کے بورڈ سیریز کا پروگرام طے کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم انڈیا کے شیڈیول کا اعلان ، 3 ٹسٹ ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ٹیم

اگست میں بی سی سی آئی نے سی ایس اے کو واضح کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کے لئے 2017 کے آخری ہفتے سے قبل دورہ ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ہندوستان اور سری لنکا کے مابین گھریلو سیریز 24 دسمبر کو ختم ہورہی ہے ۔ دوسری طرف بورڈ کھلاڑیوں کے برن آوٹ کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ دورہ سے قبل انہیں کچھ آرام دینا چاہتا تھا ۔ جنوبی افریقہ کے دورہ کے فوراً بعد ہندوستان کو سری لنکا کے لئے روانہ ہونا ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی سہ رخی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد وہ آئی پی ایل کے میچ کھیلے گی ۔ ہندوستان نے آخری مرتبہ 2013 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا ۔ اس دوران بورڈ کے تناو کی وجہ سے پروگرام کو مختصر کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے سی اے ایس کو کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز