ہریانہ میں طالب علم نے پرنسپل کا گولی مارکر قتل کیا، پولیس نے کیا گرفتار

Jan 20, 2018 04:40 PM IST | Updated on: Jan 20, 2018 04:40 PM IST

یمنا نگر۔ ہریانہ میں یہاں واقع ویویکانند اسکول کے 12ویں جماعت کے طالب علم نے پرنسیپل ریتو چھابڑا (40) کو آج اسکول احاطے میں ہی گولی مارکر قتل کردیا۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ملزم طالب علم اپنے والد کی لائسنسی پستول لے کر محترمہ چھابڑا کے کمرے میں پہنچا اوار ان پر نزدیک سے تین گولیاں چلائیں جو انہیں چھاتی اور ٹانگ میں لگیں۔ شدید طورپر زخمی پرنسیپل کو فوراً نزدیک کے اسپتال میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

حملہ آور طالب علم نے واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے اسکول اسٹاف اور آس پاس کے لوگوں نے پکڑ لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کالیا اور سٹی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور طالب علم کوحراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طالب علم کو اسکول نے اس کی کم حاضری اور اس کے برے برتاؤ کی وجہ سے حال ہی میں اسکول سے نکال دیا تھا۔

ہریانہ میں طالب علم نے پرنسپل کا گولی مارکر قتل کیا، پولیس نے کیا گرفتار

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کالیا اور سٹی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور طالب علم کوحراست میں لے لیا۔

مسٹر کالیا نے بتایا کہ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ طالب علم کے والد کے خلاف بھی آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز