گروگرام کے رائن اسکول میں بچہ کے قتل کے بعد حرکت میں سی بی ایس ای ، سیکورٹی کیلئے نئی ہدایات جاری

Sep 14, 2017 09:51 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 09:52 PM IST

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے اسکولوں میں آئے روز ہونے والے تشدد اور زیادتی کے واقعات کے مدنظر اب اسکولوں کا سیکورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسکولوں کے لئے سخت سیکورٹی ہدایات جاری کی ہیں۔ گروگرام کے رائن اسکول میں گذشتہ دنوں ایک بچے کی بے رحمی سے قتل کے واقع کے بعد اب اسکولوں کی سیکورٹی کو پختہ کرنے کے مطالبات کے مدنظر سی بی ایس ای نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

سی بی ایس ای نے اسکولوں کو جاری تازہ ہدایت میں کہا ہے کہ اسکول میں بچوں کی سلامتی کی ذمہ داری پوری طرح اسکول انتظامیہ کی ہے۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہربچے کا حق ہے کہ وہ خوف سے پاک ماحول اور محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرے اور اس کا کسی طرح جسمانی یا ذہنی استحصال نہ ہو۔

گروگرام کے رائن اسکول میں بچہ کے قتل کے بعد حرکت میں سی بی ایس ای ، سیکورٹی کیلئے نئی ہدایات جاری

ہدایت نامہ میں تمام اسکولوں کو سی سی ٹی وی لگانے کے لئے کہا گیا ہے اور مالی، چپراسی اور ڈرائیور وغیرہ کا پولیس ویریفیکیشن بھی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہدایت نامہ میں ہر اسکول میں سرپرستوں، طلبہ اور ٹیچروں کے درمیان ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے جو بچوں کی شکایتیں سنیں گے۔ سی بی ایس ای نے اسکولوں سے یہ بھی کہا ہے کہ دو ماہ کے اندر اسکول اس سلسلے میں اپنی کارروائی رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز