حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین کی دوسری قسط میں 18000 روپے کا اضافہ

Jun 02, 2017 04:11 PM IST | Updated on: Jun 02, 2017 04:11 PM IST

بریلی : حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا نے دوسری قسط کی رقم کا اعلان کر دیا ہے ،جو گزشتہ سال کے مقابلہ کافی زیادہ ہے۔ یہ رقم اگلی 19 جون تک جمع کرنی ہوگی ، لیکن رقم بڑھنے سے عازمین میں کافی بے چینی ہے ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کی دوسری قسط کیلئے اعلان کی گئی رقم گزشتہ سال کے مقابلہ میں تقریباً 18000 روپے زیادہ ہے ۔ جن کے گھر میں دو یا تین لوگوں کے حج پرجانےکا نمبر آیا ہے ، انہیں اسی تناسب میں اٹھارہ ہزار روپے کی دگنی اور تین گنی رقم جمع کرنی ہوگی ۔ اس اضافی رقم سے حج عازمین میں بے چینی نظر آرہی ہے۔

حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین کی دوسری قسط میں 18000 روپے کا اضافہ

دراصل گزشتہ سال 2016 میں گرین کٹیگری میں 218400 روپے اورعزیزیہ میں 184500 روپے کل رقم جمع کرائی گئی تھی ، لیکن 2017 میں گرین کٹیگری میں 17950 اورعزیزیہ میں 18450 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عازمین حج پر کئی ہزار روپے کے انتظام کا اضافی دباؤ ہوگیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز