شک کے گھیرے میں سدھارتھ نگر کے نئے دولت مند افراد ، سیکورٹی ایجنسیاں کرے گی شناخت ، پتہ لگائے گی ذرائع آمدنی

Sep 24, 2017 07:53 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 07:54 PM IST

سدھارتھ نگر: نیپال کی سرحد پر واقع اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں سیکورٹی ایجنسیاں نئے امیر وں کی شناخت کرکے ان کی جائیداد کے ذرائع معلوم کریں گی ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی پڑوسی ملک نیپال میں تیزی سے اپنی جڑیں پھیلا رہی ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو شک ہے کہ آئی ایس آئی کے قریب ہونے سے، کچھ دنوں کے اندر ناپسندیدہ عناصر کافی اثاثے جمع کر چکے ہیں۔ سیکورٹی اداروں نے ان امیروں کی شناخت کے لئے مہم چلائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی کاروبار کیے بغیر جو لوگ نئے نئے امیر بنے ہیں وہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے خاص نشانے پر ہوں گے ۔ ایسے نئے دولت مندوں کی شناخت ہونے کے بعد ان کی جائدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائی کی جائے گی اور اس کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

شک کے گھیرے میں سدھارتھ نگر کے نئے دولت مند افراد ، سیکورٹی ایجنسیاں کرے گی شناخت ، پتہ لگائے گی ذرائع آمدنی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز