شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا مقامی دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

Jul 14, 2017 02:36 PM IST | Updated on: Jul 14, 2017 02:36 PM IST

سری نگر: سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک مقامی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ دہشت گرد کے پاس سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں دہشت گرد کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور فوج کی 13 راشٹریہ رائفلز نے مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران شہباز احمد میر نامی شخص کو ایک پستول اور ایک گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز احمد جو کہ حاجن کا مقامی رہائشی ہے، دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا مقامی دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

پی ٹی آئی: فائل فوٹو

ایک رپورٹ کے مطابق شہباز نے گذشتہ ماہ (جون) کے اواخر میں دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق وہ گذشتہ بیس دنوں کے دوران حاجن میں ہی سرگرم رہا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شہباز سے پوچھ گچھ شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز