کشمیر: دہشت گرد ذاکر موسی کو سکیورٹی فورسز نے گھیرا، مقامی لوگوں کی جانب سے پتھراؤ کی خبر

Aug 11, 2017 07:32 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 09:03 PM IST

سری نگر : سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی کشمیر یونٹ کے سربراہ دہشت گردذاکر موسی کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موسی کا ترال کے جنگلوں میں محاصرہ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے محاصرے کے بعد موسی پوشیدہ ہوگیا ہے۔فوج اور نیم فوجی دستوں نے مورچہ سنبھال لیا ہے اور علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے موسی کے گاؤں نورپورا کا محاصرہ کیا ۔ سکیورٹی اہلکاروں کے گاؤں کو گھیرنے کے بعد ان پر مظاہرین نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ خیال رہے کہ ذاکر موسی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ہے۔

کشمیر: دہشت گرد ذاکر موسی کو سکیورٹی فورسز نے گھیرا، مقامی لوگوں کی جانب سے پتھراؤ کی خبر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز