سدھارتھ نگر: جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کی گرفتاری کے لئے اتر پردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے ملحقہ 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہریانہ کی اے ٹی ایس سے ہنی پریت کے نیپال فرار ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد نیپال کی طرف جانے والی سبھی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات سشتر سیما بل اور پولیس کے سبھی تھانوں اور چوکیوں میں ہنی پریت کی تصویر لگائی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہنی پریت کو ملک سے فرارہونے سے روکنے کے لئے ہریانہ پولیس نے پہلے ہی لک آؤٹ نوٹس جاری کر رکھا ہے۔