کروڑوں کے زیورات باہوبلی لیڈر راجا بھیا کو ملے واپس ، 14 سال قبل کئے گئے تھے ضبط

Dec 27, 2017 07:52 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 07:54 PM IST

پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع میں چودہ سال قبل بی ایس پی اقتدار میں کنڈہ کے آزاد شہ زور ممبر اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ راجا بھیا کے بھدری محل پر پولیس کے ذریعہ چھاپہ مار کر ضبط کروڑوں روپیہ کے ضبط ہیرے جواہرات کے زیورات کو ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر چیف ٹریزری افسر نے منگل کی شام راجا بھیاء کے والد کنور اودے پرتاپ سنگھ کی سپردگی میں دے دیا۔ اے ڈی ایم سوم دت موریہ نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی این او سی کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر چیف ٹریزری افسر دیپک بابو نے ایک کروڑ 7 لاکھ 55 ہزار 247 روپیہ مالیت کے سونے چاندی و ہیرے اور پنّا کے زیورات کو راجا بھیاء کے والد کنور اودے پرتاپ سنگھ کی سپردگی میں دیا ۔

واضح ہو کہ پندرہ سال قبل بی ایس پی اقتدار سے بغاوت کرنے والے سہ زور آزاد ایم ایل اے راجا بھیاء و انکے والد و حامیوں پر درجنوں مقدمات درج ہوئے تھےجہاں دسمبر 2002 میں راجا بندیلہ کی شکایت پر راجا بھیاء کے خلاف لکھنوُ حضرت گنج میں مقدمہ درج ہوا ۔ اس کے بعد وزیر اعلی مایاوتی کے حکم پر راجا بھیاء اور انکے حامی کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ۔اس وقت تعینات رہے ڈی ایم محمد مصطفی و ایس پی ستیش اے گنیش کی ہدایت پر سی او مع فورس 25/ جنوری 2003 کو بھدری محل پر چھاپہ مار کر اے کے 56 رائفل سمیت کثیر مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے کروڑوں کی مالیت کے زیورات ضبط کئے تھے۔راجا بھیاء و انکے والد اودے پرتاپ سنگھ پر پوٹا کی کارروائی کی گئ ۔

کروڑوں کے زیورات باہوبلی لیڈر راجا بھیا کو ملے واپس ، 14 سال قبل کئے گئے تھے ضبط

رگھوراج پرتاپ سنگھ راجا بھیا ۔ فوٹو : گیٹی امیج

ادھر سماج وادی پارٹی کے زیر اقتدار آنے کے بعد راجا بھیاء و انکے والد سے پوٹا کیس واپس لے لیا گیا۔ اسکے بعد راجا بھیاء و انکے والد و حامیوں کو رہا کر دیا گیا ۔کروڑوں کے زیورات ٹریزری میں جمع تھے جس کا کیس محکمہ انکم ٹیکس میں زیر سماعت تھا۔ فیصلہ راجا بھیاء کے حق میں آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر منگل کو چیف ٹریزی افسر دیپک بابو نے ایک کروڑ 7 لاکھ 55 ہزار 247 روپیہ کے سونے چاندی و ہیرے اور پنّا کے زیورات کنور اودے پرتاپ سنگھ کی سپردگی میں دے دیئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز