آج طے ہوگا اترپردیش کا وزیر اعلی کون ؟ یہ چہرے ہیں ریس میں میں سب سے آگے

Mar 12, 2017 10:22 AM IST | Updated on: Mar 12, 2017 10:31 AM IST

  نئی دہلی : اترپردیش اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد اب بی جے پی میں وزیر اعلی کے عہدہ کو لے کر گھمسان شروع ہوگیا ہے اتوار کی شام 6 بجے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلی کے عہدہ کا چہرہ بھی طے کر دیا جائے گا۔ آئیے ہم بتاتے ہیں کہ وزیر اعلی کے عہدے ریس میں کون کون سے سے آگے ہیں۔

خیال رہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات کے گزشتہ روز آئے نتائج میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملی ہے اور اس نے 325  سیٹیں جیتی ہیں جبکہ ایس پی اور کانگریس اتحاد کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ صرف 54  سیٹ ہی حاصل کرسکی ۔ علاوہ ازیں بہوجن سماجوادی پارٹی کا تقریبا صفایا ہوگیا اور وہ صرف  19 سیٹ ہی جیت پائی ۔

آج طے ہوگا اترپردیش کا وزیر اعلی کون ؟ یہ چہرے ہیں ریس میں میں سب سے آگے

راج ناتھ سنگھ

راج ناتھ سنگھ صوبے میں بی جے پی کے سب سے قدآور لیڈر ہیں۔ انہوں نے مارچ 2002 میں وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا قدم قومی سیاست کی جانب بڑھایا۔ وہ پہلے مرکزی وزیر بنے پھر دو بار بی جے پی کے قومی صدر رہے۔ بطور اسٹار کمپینر راج ناتھ سنگھ اسمبلی انتخابات کے دوران 26 دنوں تک صوبے میں ڈٹے رہے۔ اس دوران انہوں نے 120 عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انتخابی مہم کے دوران راج ناتھ سنگھ نے 20 ہزار کلومیٹر کی یاترا بھی کی۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تنظیم کے کافی نظم و ضبط سپاہی ہیں، جو ہمیشہ سے پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے وزیر اعلی کا چہرہ وزیر مواصلات منوج سنہا بھی ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلی کی دوڑ میں راج ناتھ سنگھ کے بعد جس دوسرے مرکزی وزیر کا نام آتا ہے وہ وزیر مواصلات منوج سنہا ہیں۔

منوج سنہا

آئی آئی ٹی بی ایچ یو سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک اور ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے والے منوج سنہا نے اپنے کام سے بطور تنظیمی پالیسی ساز کا درجہ حاصل کیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کا اعتماد بھی جیت لیا ہے۔ سب اس بات کو جانتے ہیں کہ انہیں یوپی کی ہر ایک اسمبلی سیٹ کی معلومات ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ وزیر اعظم کی ہائی پروفائل سیٹ وارانسی کا ذمہ بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔ وہ ایک مضبوط پارٹی کارکن ہیں جو ہمیشہ لو-پروفائل میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

کیشو پرساد موریہ

بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریا ریاست کے او بی سی طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وزیر اعلی کی دوڑ میں پھول پور سے پہلی بار منتخب ہوئے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ کا بھی نام شامل ہے۔ کیشو پرساد موریہ نے راج ناتھ سنگھ اور منوج سنہا کے مقابلے کم عوامی جلسوں سے خطاب کیا ہے، کیونکہ وہ پردے کے پیچھے رہ کر تنظیمی ذمہ داریوں کو نبھانے میں لگے تھے۔

یوگی آدتیہ ناتھ 

پارٹی کے فائر برانڈ لیڈروں میں سے ایک یوگی آدتیہ ناتھ کا نام پوروانچل کی سیاست میں اہم سمجھا جاتا ہے۔ ان کی اس تصویر کا استعمال پارٹی نے اس بار کے انتخابات میں بھی جم کر کیاہے ۔ مغربی اترپردیش سے لے کر مشرقی اتر پردیش تک اسٹار کمپینر کی حیثیت سے آدتیہ ناتھ کی تابڑ توڑ ریلیاں بھی اس بات کی گواہ ہیں۔ آر ایس ایس میں بھی ان کی اچھی پکڑ مانی جاتی ہے، لیکن پارٹی میں یوگی کے لئے کافی چیلنجز بھی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز