رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت یافتہ متنازع سوامی اوم کو کرائم برانچ نے کیاگرفتار

Aug 09, 2017 11:40 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 11:40 PM IST

نئی دہلی: خود کو سنیاسی کہنے والے اور گزشتہ دنوں مہرولی میں ایک پروگرام میں بری طرح پیٹ کر باہر نکالے جانے والے متنازعہ  سوامی اوم کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے آج شام یمناپار کے بھجن پورا علاقے سے گرفتار کر لیا۔

سوامی سداچاری عرف اوم سوامی کو کرائم بررانچ کی انٹراسٹیٹ یونٹ نے گرفتار کیا ہے۔ اب تک اس کی گرفتاری کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس متنازعہ سوامی کو جنوری میں ٹی وی ریلٹی شو بگ باس میں اپنی خاتون ساتھی کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں شو سے باہر کر دیا گیا تھا۔

رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت یافتہ متنازع سوامی اوم کو کرائم برانچ نے کیاگرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز