لکھنئو میں ’ طلاق حقیقت اور غلط فہمیاں‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

لکھنؤ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ اورالنورسوشل کیئر فاؤنڈیشن کےاشتراک سے لکھنؤ میں ایک سمینارمنعقد کیا گیا۔ ’ طلاق حقیقت اور غلط فہمیاں‘ کے عنوان سے منعقد اس سمینار کے ذریعےطلاق سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ۔

Jan 21, 2017 08:11 PM IST | Updated on: Jan 21, 2017 08:11 PM IST

لکھنؤ۔  آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ اورالنورسوشل کیئر فاؤنڈیشن کےاشتراک سے لکھنؤ میں ایک سمینارمنعقد کیا گیا۔ ’ طلاق حقیقت اور غلط فہمیاں‘ کے عنوان  سے  منعقد اس سمینار کے ذریعےطلاق سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ۔ قیصر باغ واقع جے شنکر پرساد ہال میں تفہیم  شریعت کے باب میں منعقد  اس سمینار میں مذہبی اور سماجی دنیا کے اہم اور ممتاز لوگوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔  خطیبوں کی جانب سے اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ سماج میں طلاق کے مسئلے پرغلط بیانات کے ذریعے جو پیغامات نشر کئے جارہے ہیں ان کو روکنے کی ضرورت ہے ، جس کے  لیے لوگوں کو بیدار کرنا ضروری ہے اور اسی بیداری کے حصول کے لئےاس انداز کے سمینار منعقد  کئے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کی ممبر نکہت پروین نے کہا کہ طلاق ایک ایسا مسئلہ ہے جس کو شریعت کی روشنی میں سمجھنے کی ضرورت ہے لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ لوگ اسے سمجھنے کے بجائے غلط بیانی سے کام لے کر سماج میں غلط فہمیاں پھیلانے کا کام کررہے  ہیں۔ مزید افسوس تب ہوتا ہےجب مسلم معاشرے کی خواتین ہی شریعت کے خلاف سازش کرنے والے لوگوں کی آلہ کار بن جاتی ہیں۔ پرسنل لا بورڈ کے ذمہ دار اراکین کی جانب سےاس خیال کی ترجمانی بھی کی گئی کہ اس انداز کے سمینار اور ورکشاپ کے ذریعے بدگمانیوں کا ازالہ بھی کیا جا سکتا ہے اور لوگوں کے سامنےطلاق کے مثبت پہلو بھی رکھے جاسکتے ہیں ۔

لکھنئو میں ’ طلاق حقیقت اور غلط فہمیاں‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز