سرسيداحمد ، علامہ اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کی فکری جہات اور معنویت پر ایوان غالب میں سیمینارکاا نعقاد

Nov 19, 2017 07:02 PM IST | Updated on: Nov 19, 2017 07:02 PM IST

دہلی : دہلی کے ایوان غالب میں سرسيد، اقبال اور ابوالکلام آزاد کی فکری جہا ت اور معنویت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی اسٹاف ویلفیئر چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک سیمینار کا انقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جس میں حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی اشراق، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر سيد شاہد مہدی، شعبہ اردو جامعہ کے صدر پروفیسر شہپر رسول وغیرہ شامل تھے ۔

افتتاحی اجلاس کے بعد ادبی وغیرادبی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے موضوع کے اعتبار سے اپنے مقالے پیش کیے۔ مقررین نے کہا کہ سر سيد، علامہ اقبال اور ابوالکلام آزاد کی جو فکری جہات اور معنویت ہے ، وہ تقریبا ایک جیسی ہے، کیونکہ تینوں ​​ملک و ملت کی ترقی کیلئے پوری زندگی فکرمند رہے اور انہیں کی فکر کا نتیجہ ہے کہ آج مسلمانوں میں تعلیمی بیداری دیکھی جا رہی ہے۔

سرسيداحمد ، علامہ اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کی فکری جہات اور معنویت پر ایوان غالب میں سیمینارکاا نعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز