سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی پر اسٹروک کا حملہ، اسپتال میں داخل

Nov 30, 2017 03:08 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 03:08 PM IST

نئی دہلی۔ سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کو دماغی اسٹروک کے بعد یہاں کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ دماغی اسٹروک کے بعد مسٹر انٹونی اپنے گھرمیں گر گئے تھے۔ انہیں کل دوپہر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کا علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ 76سالہ سینئر کانگریسی لیڈر فی الحال کیرالہ سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔

انہوں نے مرکز میں کانگریس کی حکومت کے دوران دو بار وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ تین بار کیرالہ کے وزیر اعلی بھی رہے ہیں۔

سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی پر اسٹروک کا حملہ، اسپتال میں داخل

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ دماغی اسٹروک کے بعد مسٹر انٹونی اپنے گھرمیں گر گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز