Live Results Assembly Elections 2018

سینئر صحافی خورشید عالم کا انتقال، نماز جنازہ بعد نمازعصر، تدفین بٹلہ ہاوس قبرستان میں متوقع

موصوف انتہائی ملنسار اور خلیق تھے ۔ ان کے انتقال سے دہلی کی صحافتی برادری میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Aug 05, 2017 01:42 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 01:43 PM IST

نئی دہلی۔  سینئر صحافی وکالم نگار خورشید عالم کا رات ساڑھے بارہ بجے دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ تقریبا ایک سال سے پیٹ کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ انہیں ابھی دس روز قبل ہی دہلی کینسر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نمازعصر ساڑھے پانچ بجے ذاکر نگر جامعہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بٹلہ ہاوس قبرستان میں ہوگی ۔  موصوف انتہائی ملنسار اور خلیق تھے ۔ ان کے انتقال سے دہلی کی صحافتی برادری میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحوم کا  تعلق اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور سے تھا ، ان کے والد شہاب الدین صا حب جماعت اسلامی کے رکن ہیں جو کانپور سے دہلی پہونچ چکے ہیں۔ وہ پریس کلب آف انڈیا کے رکن بھی تھے ۔مرحوم بیک وقت ہندی اور اردو دونوں زبان کی صحافت میں سرگرم تھے ۔

سینئر صحافی خورشید عالم کا انتقال، نماز جنازہ بعد نمازعصر، تدفین بٹلہ ہاوس قبرستان میں متوقع

سینئر صحافی وکالم نگار خورشید عالم کا رات ساڑھے بارہ بجے دہلی میں انتقال ہوگیا

روزنامہ ہندوستان ہندی کے لیے طویل عرصے سے وابستہ تھے ساتھ ہی اردو اخبارات میں بھی ان کے کالم اوربے لاگ مراسلے پابندی شائع ہوتے تھے ۔

اس کے علاوہ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹدیز(آئی او ایس) کے میڈیا کو آرڈینیٹر کی بھی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو جڑواں بیٹے اسامہ اور حنزلہ اور بیٹی ارم ہیں۔ سبھی بچے تعلیم کی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز