میرے پاس راجیش مونت کا سیکس ٹیپ ، اسی وجہ سے کیا گیا گرفتار : سینئر نامہ نگار ونود ورما

Oct 27, 2017 01:32 PM IST | Updated on: Oct 27, 2017 01:32 PM IST

غازی آباد: چھتیس گڑھ پولیس نے جبراََ وصولی کے ایک معاملے میں سینئر صحافی ونود ورما کو اترپردیش کے اندراپورم میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ ادھر ورما کا کہنا ہے کہ ان کے پاس راجیش مونت کی سیکس سی ڈی ہے ، جس کا وہ انکشاف کرنے والے تھے ، اسی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ورما کو میڈیا سے بھی بات چیت نہیں کرنے دیا گیا اور ان کا منہ دبا کر گاڑی میں بیٹھادیا گیا۔

نیوز 18 سے بات چیت میں ونود ورما نے کہا کہ ان کی گرفتاری سیاست پر مبنی ہے۔ انہوں نے ہا کہ ان کے پاس مونت کا سیکس ٹیپ ہے اور اس لئے چھتیس گڑھ حکومت ان سے ناراض ہے۔ ورما نے واضح کیا کہ ان کے پاس وہ ٹیپ صرف ایک جرنلسٹ ہونے کی حیثیت سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس پین ڈرائیو ہے ، ان کا سی ڈی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

میرے پاس راجیش مونت کا سیکس ٹیپ ، اسی وجہ سے کیا گیا گرفتار : سینئر نامہ نگار ونود ورما

غازی آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مسٹر ورما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح سویرے تقریباََ تین بجے چھتیس گڑھ پولیس نے غازی آباد پولیس کے ساتھ مل کر ویبھو کھنڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباََ دو لاکھ روپے نقد، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

مسٹر ورما ایڈیٹرس گلڈ اف انڈیا کے بھی رکن ہیں۔ اس وقت وہ چھتیس گڑھ کانگریس کے میڈیا سیل سے منسلک ہیں۔ ان کے خلاف جبراََ وصولی کا معاملہ درج ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر ورما بی بی سی، امر اجالا ڈیجیٹل محکمہ اور دیگر کئی اداروں میں کام کرچکے ہیں۔ دوسری طرف صحافی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے مسٹر ورما کی گرفتاری کو پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز