ایک دن کیلئے سوناریا جیل منتقل کی جائے گی سی بی آئی عدالت ، ہیلی کاپٹر سے پہنچیں گے جج

سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قرار دیئے گئے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت 28 اگست کو روہتک کی سوناريا ضلع جیل میں ہی سزا سنائے گی۔

Aug 27, 2017 03:26 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 06:21 PM IST

چندی گڑھ : سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قرار دیئے گئے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت 28 اگست کو روہتک کی سوناريا ضلع جیل میں ہی سزا سنائے گی۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سیکورٹی اور تشدد جیسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے پیش نظر سی بی آئی کی پنچكولا عدالت کو ایک دن کے لیے سوناريا جیل منتقل کرنے کے احکامات دیئے ہیں جس کے تحت اب جیل میں ہی عارضی عدالت بنائی جائے گی اور یہیں ڈیرہ سربراہ کو سزا کے اعلان کے وقت پیش کیا جائے گا۔

سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ 28 اگست کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوناريا جیل پہنچیں گے اور وہیں ڈیرہ سربراہ کو مذکورہ معاملے میں سزا سنائیں گے۔ قبل ازیں اسی عدالت نے ڈیرہ سربراہ کو جنسی استحصال کے معاملے میں گزشتہ 25 اگست کو مجرم قرار دیا تھا۔اس کے بعد فوراً ہی پولیس نے ڈیرہ سربراہ کو حراست میں لے لیا تھا اور ہیلی کاپٹر میں روہتک لے کر گئی تھی۔

ایک دن کیلئے سوناریا جیل منتقل کی جائے گی سی بی آئی عدالت ، ہیلی کاپٹر سے پہنچیں گے جج

دوسری طرف ڈیرہ سربراہ کو کل سزا کا اعلان ہونے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ڈیرہ حامیوں کے آنے کے اندیشے کے پیش نظر جہاں روہتک کی تمام سرحدوں کے ساتھ ہی سرسا-روہتک اور حصار-روہتک ہائی ویز کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی کے پیش نظر ان پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی اور ناکے بڑھا دیے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز