Live Results Assembly Elections 2018

اسکول میں 4 سال کی بچی کااس کے ہی ہم عمر لڑکے نے کیا جنسی استحصال، پرائیویٹ پارٹ میں درد ہونے پر ہوا انکشاف

متاثرہ بچی کی ماں نے بتایا کہ بدھ کو جب ان کی بچی گھر آئی تو اس نے پرائیوٹ پارٹ میں دردر ہونے کی شکایت کی۔ والیدن فورا اسے اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ بچی کا جنسی استحصال ہواہے۔

Dec 07, 2018 01:35 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 01:46 PM IST

ملک کی خواتین اور بچیوں پر ہو رہے جرم کم ہونے کا نام  نہیں لے رہے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کے مطابق دہلی کے ایک اسکول میں چار سال کی بچی کا مبینہ طور پر جنسی استحصال ہوا ہے پر حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ملزم بچی کا کلاس میٹ ہے۔ یعنی اس عمر بھی بچی کے آس پاس ہی ہے۔

دہلی کے رنہول میں ایک پرائیویٹ اسکول میں ہوئے اس واقعے کے بارے میں پولیس کو بدھ کو تب پتہ چلا جب بچی کے والدین نے پوکسو ایکٹ کے تحت شکایت درج کرائی۔ متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ بدھ کو جب ان کی بچی گھر آئی تو اس نے پرائیوٹ پارٹ میں دردر ہونے کی شکایت کی۔ والیدن فورا اسے اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ بچی کا جنسی استحصال ہواہے۔

اسکول میں 4 سال کی بچی کااس کے ہی ہم عمر لڑکے نے کیا جنسی استحصال، پرائیویٹ پارٹ میں درد ہونے پر ہوا انکشاف

علامتی تصویر

Loading...

متاثرہ کے والدین اسکول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو متاثرہ کے والدین کے ساتھ قریب 50 لوگ اسکول میں جمع بھی ہوئے لوگوں نے پرنسپل سے ملنے کی مانگ کی۔ پرنسپل کےنہ مل پانے پر بھیڑ نے اسٹاف کے ساتھ بد سلوکی کی اور احاطے میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس کی جانکاری ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تاکہ کسی بچے کو چوٹ نہ لگ جاے۔ اس کیلئے بھاری تعداد میں پولیس اسکول پہنچی۔ پولیس نے بتایا اسکول نے بھیڑ کے ذریعے توڑ پھوڑ کرنے کو لیکر شکایت درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ بھتیجی کا چاچا نے کیا ریپ، بیمار ہونے پر بچی نے ڈاکٹر کو بتائی آپ بیتی

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز