فلم انڈسٹری ’پدماوتی‘ کی مخالفت کے سلسلہ میں آئی ایف ایف آئی کا بائیکاٹ کرے: شبانہ اعظمی

Nov 18, 2017 04:19 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 04:19 PM IST

نئی دہلی۔ اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلم ’پدماوتی‘کی مخالفت کررہے لوگوں کے ذریعہ فلم کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون،ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دیگر افراد کو مل رہی دھمکیوں پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے فلم انڈسٹری سے گوا میں منعقد 48ویں ’انڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی)‘ کا بائکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ محترمہ اعظمی نے آج کئی ٹویٹ کئے اور فلم کے سلسلے میں ہو رہی مخالفت اور اس سے منسک افراد کو مل رہی دھمکیوں پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی انڈین فلم انڈسٹری کے ملک کے لئے کئے گئے تعاون کی بدولت ہی آئی ایف ایف آئی منعقد کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، لیکن فلم انڈسٹری سے منسلک لوگوں کو کھلے عام مل رہی دھمکیوں کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے 20سے 28نومبر تک گوا میں منعقد کئے جانے والے 48ویں آئی ایف ایف آئی کے بائکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا،’’یہ فلم فیسٹیول حقیقت میں ایسا ہے ،جب 1989میں تھیئٹر سے منسلک صفدر ہاشمی کے قتل کے بعد ایچ کے ایل بھگت اور کانگریس نے دہلی میں آئی ایف ایف آئی منعقد کیا تھا۔‘‘ پدماوتی فلم کی ریلیز یکم دسمبر کو ہونی ہے اور راجپوت طبقہ رامی پدمنی کے فلم میں مبینہ طورپر کردار کشی کو پیش کئے جانے کے سلسلے میں مسلسل احتجاج کررہا ہے۔ راجپوت کرنی سینا نے فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے اور دیپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی تک دی ہے۔

فلم انڈسٹری ’پدماوتی‘ کی مخالفت کے سلسلہ میں آئی ایف ایف آئی کا بائیکاٹ کرے: شبانہ اعظمی

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی: فائل فوٹو، تصویر، ٹوئٹر پیج۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز