منی لانڈرنگ کے معاملہ میں شبیر شاہ گرفتار، دہلی پولیس کے حوالے

Jul 26, 2017 10:57 AM IST | Updated on: Jul 26, 2017 10:57 AM IST

سرینگر۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ہدایت پر جموں و کشمیر پولس نے مني لانڈرنگ کے معاملے میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) کے سربراہ شبیر احمد شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی نے شاہ کے خلاف کئی بار سمن جاری کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ای ڈی کی جانب سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ شبیر شاہ حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، جس کے سربراہ علی شاہ گیلانی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جموں کی مقامی پولس نے شبیر شاہ کو سری نگر کے سنت نگر میں واقع رہائش گاہ سے کل رات گرفتار کیا ہے۔ واضح ر ہے کہ پاکستان سے پیسے لے کر وادی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں کل ہی سات علیحدگی پسند لیڈروں کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دہلی پولس نے تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیا ہے۔

منی لانڈرنگ کے معاملہ میں شبیر شاہ گرفتار، دہلی پولیس کے حوالے

ذرائع نے بتایا کہ شبیر شاہ کو دہلی منتقل کیا جائے گا، جنہیں ایک دہائي قبل کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں دہلی میں عدالت کے سامنے آج ہی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز