این ایم ڈی ایف سی کے سینیر افسر شہباز علی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا

Jun 21, 2017 09:45 AM IST | Updated on: Jun 21, 2017 09:48 AM IST

نئی دہلی : قومی اقلیتی ترقیاتی و مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شہباز علی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر (سی ای او) کے طورپر اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او کے طور پر عطاء الرحمان کی مدت کار گذشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی ۔ا س کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
اقلیتی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر علی نے کل حج کمیٹی آف انڈیا کے ہیڈکوارٹر ممبئی میں اپنا چارج سنبھا ل لیا ہے۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں مسٹر علی کو حج کمیٹی کا ایڈیشنل سی ای او مقرر کیا تھا۔ خیال رہے کہ مسٹر علی انڈین پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف اور اکاونٹ ومالیاتی سروس کے 1989 بیچ کے افسر ہیں۔
این ایم ڈی ایف سی میں آنے سے قبل وہ مواصلات اور مواصلاتی ٹکنالوجی وزارت میں آسام ٹیلی کوم سرکل کے کنٹرولر کے طورپر کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ٹاٹا کمیونیکیشن لمیٹیڈ ٹی سی آئی ایل لکنادور کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں بھی اپنی خدمات دی ہیں۔

این ایم ڈی ایف سی کے سینیر افسر شہباز علی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز