محمد شمی نے پھر ٹوئٹر پر شئیر کی اپنی اہلیہ کی تصویر، شاعری سے دیا جواب

Jan 02, 2017 11:26 AM IST | Updated on: Jan 02, 2017 11:26 AM IST

نئی دہلی۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار بالر محمد شمی نے اتوار کو ایک بار پھر اپنی بیوی کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر شئیر کی ہے۔ اس کے بعد انہیں پھر دوبارہ ٹرول کیا گیا۔ اس بار پھر لوگوں نے بیوی کے ساتھ تصویر کو لے کر شمی پر نشانہ سادھنا شروع کر دیا۔ کچھ لوگ اس پر سوال اٹھاتے نظر آئے کہ شمی کی بیوی نے برقع کیوں نہیں پہنا ہوا تھا؟

تاہم، کئی لوگوں نے ناقدین کو کرارا جواب بھی دیا۔ کئی یوزرس شمی کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ شمی نے اپنی بیوی کی تصویر کے ساتھ لكھا- نہ ساتھی ہے، نہ ہمارا ہے کوئی، نہ کسی کے ہم، نہ ہمارا کوئی، پر آپ کو دیکھ کر کہہ سکتے ہیں ایک پیارا سا ہمسفر ہے کوئی۔ ہیپی نیو ایئر۔

محمد شمی نے پھر ٹوئٹر پر شئیر کی اپنی اہلیہ کی تصویر، شاعری سے دیا جواب

اس تصویر میں شمی اپنی بیوی حسینہ بیگم کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان کی بیوی کے ڈریس کو لے کر تبصرہ کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز