وعدے پورے کریں مودی، کیدارناتھ کے آشیرواد کی ضرورت نہیں: شرد یادو

Oct 21, 2017 04:36 PM IST | Updated on: Oct 21, 2017 04:36 PM IST

نئی دہلی۔ جنتا دل (یو) (شرد گروپ) کے سینئر رہنما شرد یادو نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے چاہئے اس کےلئے بھگوان کیدارناتھ کے آشیرواد کی ضرورت نہیں ہے۔ مسٹر یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘اور ’اچھے دن‘کے نعرے دئے تھے۔عوام نے ان پر یقین کرکے انہیں پانچ سال حکومت کرنے کےلئے دئے تھے۔ انہوں نے طنز کیا کہ وعدوں کو پورا کرنے کے لئے مسٹر مودی کو بھگوان کیدارناتھ کے آشیرواد کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر مودی نے کل کیدارناتھ جا کر پوجا ارچنا کی تھی اور 2022تک ملک کو خوشحال بنانے کی دعا مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار ،کسانوں کو ان کی فصلوں کی لاگت کی ڈیڑھ گنا قیمت دینے اور بیرون ملکوں سے کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ بنیادی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے تاج محل اور دوسرے غیر ضروری موضوعات پر بات کررہی ہے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بیٹے کے کاروبار کے سلسلے میں پیدا ہوئے تنازعہ پر انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جے شاہ شہزادے ہیں اور بی جے پی کے لوگوں پر کوئی قانون نافذ نہیں ہوتا۔ سارے قانون اپوزیشن پر نافذ ہوتے ہیں۔

وعدے پورے کریں مودی، کیدارناتھ کے آشیرواد کی ضرورت نہیں: شرد یادو

مسٹر یادو نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار ہوئےہیں۔نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے زراعت اور چھوٹے کاروباروں پر برا اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔

مسٹر یادو نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار ہوئےہیں۔نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے زراعت اور چھوٹے کاروباروں پر برا اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے دھنتیرس پر بازارمیں 30سے 40فیصد کی ہی خریداری ہوئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز