کیا نتیش سے الگ ہو کر نئی پارٹی بنائیں گے شرد یادو؟

Aug 02, 2017 02:37 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 02:37 PM IST

نئی دہلی۔ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ کے سینئر لیڈر شرد یادو نتیش کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ وہ نتیش سے الگ ہو کر نئی پارٹی بنانے کا پلان کر سکتے ہیں، ان کی یہ پارٹی کانگریس سے منسلک رہے گی۔ شرد یادو کے قریبی وجے ورما نے بدھ کو انکشاف کیا کہ یادو جے ڈی یو کی اسٹیٹ یونٹ کے رہنماؤں اور ہم خیال والی پارٹیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یادو اس ہفتے میں کبھی بھی نئی پارٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

پٹنہ میں جے ڈی یو لیڈروں نے اس کو قبول کر لیا ہے کہ شرد یادو نتیش کے منصوبوں کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ نے کہا، "شرد ہمارے لیڈر ہیں لیکن انہوں نے اپنے لئے ایک الگ راستہ چن لیا ہے۔ وہ کوئی بھی فیصلہ لینے کے لئے آزاد ہیں۔ جب ایک صحافی نے نتیش کمار سے یادو کے پارٹی چھوڑنے کو لے کر سوال کیا تو انہوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا، "کیا معلوم؟ مجھ پر دباؤ قدرے کم ہو سکتا ہے، لیکن میں یہ صاف کر دوں کہ پارٹی کو صرف بہار میں لوگ جانتے ہیں۔ مجھے دوسری ریاستوں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

کیا نتیش سے الگ ہو کر نئی پارٹی بنائیں گے شرد یادو؟

شرد یادو اپنی نئی پارٹی بنا سکتے ہیں: گیٹی

نتیش کمار نے 26 جولائی کو اچانک وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور لالو پرساد یادو کی پارٹی آر جے ڈی کے ساتھ ہوئے مهاگٹھ بندھن کو توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے ساتھ مل کر نتیش نے اگلے ہی دن وزیر اعلی کے طور پر دوبارہ حلف لے لیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز