فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری : شرد یادو

سماج وادی کانفرنس میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے اور مساوات پر مبنی سماج بنانے کیلئے تمام سیکولر طاقتوں سے کم از کم مشترکہ پروگرام بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ سماج کے غریب اور محروم طبقہ کے لوگ اپنی زندگی اچھے طریقہ سے گزار سکیں

May 17, 2018 09:28 PM IST | Updated on: May 17, 2018 09:28 PM IST

نئی دہلی: سماج وادی کانفرنس میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے اور مساوات پر مبنی سماج بنانے کیلئے تمام سیکولر طاقتوں سے کم از کم مشترکہ پروگرام بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ سماج کے غریب اور محروم طبقہ کے لوگ اپنی زندگی اچھے طریقہ سے گزار سکیں اور انہیں استحصال اور ظلم و ستم سے نجات دلائی جاسکے۔ کانگریس سوشلسٹ پارٹی کے 84ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج یہاں منعقدہ کانفرنس میں پورے ملک سے آئے سماج وادی پارٹی لیڈروں نے یہ اپیل کی۔ سوشلسٹ منشور گروپ اور سماج وادی پارٹی اداروں کے ذریعہ منعقدہ کانفرنس میں مسٹر شرد یادو منجو موہن، راجکمار جین، جی جی پارک، ہربھجن سدھو، قربان علی، وجے کمار، پروفیسر ارون کمار سمیت کئی لیڈروں نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر دہلی یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس کے استاد انل کمار ٹھاکر کی کتاب ہندستانی سماج وادی تحریک کی تاریخ کا افتتاح بھی کیا گیا۔ کانگریس سوشلسٹ پارٹی کی پہلی کانفرنس 17 مئی 1934کو پٹنہ میں ہوئی تھی جس کی صدارت آچاریہ نریندر دیو نے کی تھی۔

فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری : شرد یادو

شرد یادو ۔ فائل فوٹو

کانفرنس میں مسٹر یادو نے کہاکہ کرناٹک کے سیاسی واقعات کے پیش نظر فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا نہایت ضروری ہوگیا ہے اور اس کے لئے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہر جگہ جمہوریت کا قتل کررہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔ اسے روکنابہت ضروری ہے اور 2019میں اسے اقتدار سے باہر کرنا ضروری ہے۔ مسٹر یادو جنتادل (یو) سے الگ ہونے کے بعد راجدھانی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں لوک تانترک سماج وادی پارٹی قائم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

کانفرنس میں معروف ماہر اقتصادیات اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ریٹائرڈ پروفیسر ارون کمار نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا بیرون ملک سے بلیک منی لانے کا وعدہ ناکام ہوگیا اور اس کے برعکس نوٹوں کی منسوخی کردی گئی اور اب جی ایس ٹی بھی لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلیک منی صرف نقدی میں نہیں ہوتا بلکہ غیرمنقولہ املاک کے طورپر زیادہ ہوتا ہے لیکن مودی کسی طرح کے بلیک منی پر روک نہیں لگا سکے۔ دیگر لوگوں نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز