جنتادل یو کے باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور کی راجیہ سبھا رکنیت ختم ، پڑھیں کیا ہے پورا معاملہ ؟ 

Dec 04, 2017 11:32 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 11:32 PM IST

نئی دہلی : جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے سابق صدر اور پارٹی سے باغیانہ تیور اختیار کرنے والے شرد یادو کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ نے علی انور کی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔ ایوان میں جے ڈی یو پارلیمانی پارٹی کے لیڈر آر سی پی سنگھ نے راجیہ سبھا چیئرمین سے شرد یادو اور علی انور کی رکنیت ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری سنجے جھا نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں کی رکنیت ختم ہونی اسی دن طے ہوگئی تھی ، جس دن دونوں نے پارٹی کے منع کرنے کے باوجود پٹنہ کے گاندھی میدان میں لالو یادو کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا۔

جنتادل یو کے باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور کی راجیہ سبھا رکنیت ختم ، پڑھیں کیا ہے پورا معاملہ ؟ 

خیال رہے کہ اس سے پہلے شرد خیمہ کو الیکشن کمیشن سے اس وقت جھٹکا لگا تھا جب انتخابی نشان تیر پر دعویداری کو لے کر کمیشن نے ان کی درخواست خارج کردی تھی اور نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے بھی شرد یادو اور ان کے حامیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز