میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں ساڑھے چار سال جیل میں رہا: شرد یادو

شرد یادو نے بغاوتی تیور میں کہا کہ' مجھے کسی سے خوف نہیں ہے۔ میں ساڑھے چار سال جیل میں رہا۔

Aug 01, 2017 01:31 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 01:31 PM IST

نئی دہلی۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر شرد یادو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی مشکل بڑھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جے ڈی یو-آر جے ڈی اتحاد ٹوٹنے پر ناراضگی جتا چکے یادو نے پھر تلخ بیان دیا ہے۔ لالو پرساد یادو کے ساتھ آنے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ 'میں کسی کی دعوت پر نہیں چلتا۔ میری اپنی راہ ہے اسی پر چلتا ہوں۔ 'شرد یادو نے بغاوتی تیور میں کہا کہ' مجھے کسی سے خوف نہیں ہے۔ میں ساڑھے چار سال جیل میں رہا۔

'بہار میں مینڈیٹ بی جے پی کے خلاف تھا۔ اب نتیش نے کیا کہا میں کسی اور کے بیان پر رد عمل نہیں دوں گا '۔ اس سے پہلے یادو نے کہا تھا کہ 'جو ساری صورت حال ہے ہمارے لئے ناخوشگوار ہے۔

میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں ساڑھے چار سال جیل میں رہا: شرد یادو

شرد یادو: گیٹی امیجیز، فائل فوٹو

Loading...

نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ جانے کے فیصلے پر شرد یادو کے ناراض ہونے کی خبریں کئی دن سے آ رہی ہیں۔ یادو نتیش کی حلف برداری کی تقریب میں بھی نہیں گئے تھے۔ مرکزی کابینہ میں اہم عہدہ دینے کے آفر پر بھی وہ خاموش ہیں۔ شرد یادو جے ڈی یو سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ تین بار پارٹی کے صدر رہے ہیں۔ نتیش کمار پر چپی سادھتے ہوئے شرد یادو نے 27 سے 30 جولائی تک مرکزی حکومت کے خلاف کئی ٹویٹ کئے ہیں۔ بلیک منی کو لے کر مودی حکومت کی تیکھی تنقید کی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز