لالو کی بی جے پی بھگاؤ دیش بچاؤ ریلی میں شرکت کریں گے شرد یادو

Aug 25, 2017 07:57 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 10:26 AM IST

نئی دہلی: شرد یادو راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی پٹنہ میں منعقد ہونے والی ’بی جے پی بھگاؤ دیش بچاؤ‘ ریلی میں حصہ لیں گے۔ جنتا دل یو سے معطل ارون سریوستوا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر یادو نے عظیم اتحاد کی طرف سے ریلی منظم کی ہے جس میں شرد یادو شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، راجیہ سبھا کے رکن علی انور اور سینئر پارٹی کے رہنما رمئی رام بھی اس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے حزب اختلاف کے رہنما پٹنہ ریلی میں شرکت کر رہے ہیں اور یہ ریلی ملک کی سیاست کے لئے بہت اہم ثابت ہوگی۔ یہ قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار چاہتےتھے کہ شرد یادو پٹنہ ریلی میں شامل نہ ہوں ۔

لالو کی بی جے پی بھگاؤ دیش بچاؤ ریلی میں شرکت کریں گے شرد یادو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز