ششی کپور کے انتقال پر ششی تھرور کے آفس میں آنے لگی اظہار تعزیت کی کالیں ، پھر آیا یہ ٹویٹ

Dec 04, 2017 11:21 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 11:21 PM IST

نئی دہلی : بالی ووڈ کے معروف اداکار ششی کپور کا پیر کو انتقال ہوگیا ۔ اس درمیان ایک نیوز چینل نے جلد بازی میں کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹ کردیا ۔ تاہم معاملہ یہیں نہیں رکا ۔ اس کے بعد تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے لوگوں نے ششی تھرور کے آفس میں فون کرنا شروع کردیا ، جس کی وجہ سے ششی تھرور کو اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرنی پڑگئی۔

ششی تھرور نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ میرے آفس میں تعزیتی کالس آرہی ہیں ، میری موت کی خبر اگر مبالغہ آرائی پر مبنی نہیں ہے ، لیکن قبل از وقت دی جارہی ہے۔

ششی کپور کے انتقال پر ششی تھرور کے آفس میں آنے لگی اظہار تعزیت کی کالیں ، پھر آیا یہ ٹویٹ

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ اداکار ششی کپور کا آج ہی انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل تھے اور طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔ کپور خاندان کی فلمی نسلوں میں وہ دوسری نسل کے تھے اور راج کپور ، شمی کپور اور ششی کپور کی تکڑی کا حصہ تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز