ای وی ایم میں گڑبڑی کے معاملہ میں شترو گھن سنہا اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ، بی جے پی پر کیا طنز

بھارتیہ جنتا پارٹی کےسینئرلیڈر اور لوک سبھا رکن پارلیمان شترگھن سنہا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)پر سوال اٹھارہی اپوزیشن پارٹیوں کی آوازمیں آوازملاتےہوئے آج کہا کہ ان سوالوں سےبی جے پی کی شبیہ خراب ہوئی ہے

Dec 03, 2017 09:32 PM IST | Updated on: Dec 03, 2017 09:33 PM IST

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کےسینئرلیڈر اور لوک سبھا رکن پارلیمان شترگھن سنہا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)پر سوال اٹھارہی اپوزیشن پارٹیوں کی آوازمیں آوازملاتےہوئے آج کہا کہ ان سوالوں سےبی جے پی کی شبیہ خراب ہوئی ہے اور حکومت کو یقینی بناناچاہئے کہ ای وی ایم میں کسی طرح کی گڑ بڑ نہ ہو۔مسٹر سنہانے سوشل میڈیاپر سلسلہ وار پوسٹ کرتےہوئے حیرانی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پوری حکومت اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقین بنانے کے لئے گجرات میں بیٹھی ہے ۔

انھوں نے طنزکرتےہوئے امید ظاہر کی کہ ملک چلانے کے لئے جلد ہی ’گھرواپسی ‘ہوگی۔ انھوں نے کہا ’’ہماری جیت یقینی بنانے کے لئے پوری حکومت گجرات میں بیٹھی ہے ،لیکن انتخابی عمل کےمدنظر یہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ میں کسی طرح کی گڑ بڑ نہ ہو۔اس کا الزام پارٹی پر لگتاہے اور ہماری شبیہ خراب ہوتی ہے ۔‘‘ بی جے پی لیڈر نے آگے لکھا ،’’کیا یہ صحیح ہے کہ پوری حکومت ، مرکزی وزارتوں کا عملہ اور وزرا انتخابات اور انتخابی کمیشن پر نظر رکھنے کے لئے گجرات میں بیٹھے ہیں ۔اصل سوال یہ ہے کہ ملک چلانے کے لئے دہلی ’گھرواپسی ‘کب ہوگی۔‘‘

ای وی ایم میں گڑبڑی کے معاملہ میں شترو گھن سنہا اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ، بی جے پی پر کیا طنز

شتروگھن سنہا: فائل فوٹو

انھوں نے لکھا’’امید اور دعاکرتاہوں کہ گھرواپسی جلد ہو۔پارلیمنٹ اجلاس بھی تاخیرسے شروع ہورہاہے ۔محترم یہ یاد رکھئے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہم نے بھی اس طرح کے معاملے میں پارلیمنٹ کی کارروائی کو مہینوں متاثر کیا ہے اور اب ہم سرکارکے کام کاج میں خلل ڈالنے کا اپوزیشن پر الزام لگارہے ہیں ‘‘۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز