سنت کبیر نگر : شعری نشست کا انعقاد ، متعدد ادبی تصنیفات کارسم اجرا ، غریبوں میں کمبل کی تقسیم

Jan 02, 2017 10:27 PM IST | Updated on: Jan 02, 2017 10:28 PM IST

سنت کبیر نگر (پریس ریلیز) ادبی وسماجی تنظیم پرتبھا منچ کے زیر اہتمام خلیل آباد کے ایک ہوٹل میں شعری نشست کاانعقاد کیا گیا ، جس میں غریبوں میں کمبل کی تقسیم کی گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ نئی روشنی مجلہ کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری، نچھوئے پہلو کی مصنفہ ڈاکٹر منجو کچھا وا، آغاز اسدنظامی اورمہیش گوسوامی کے کتابوں کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔

نشست میں بطور مہمان خصوصی منیش بھائی ڈھولکیا شریک ہوئے جبکہ اسد نظامی اور اطہر خان کے ہاتھوں غریبوں میں کمبل تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ثواب کا کام ہے ، اس سے جہاں اللہ تبارک وتعالی خوش ہوتا ہے ، وہیں دینے والوں کوبھی دعائیں ملتی ہیں ۔ نشست کی صدارت مشہور شاعر مجیب بستوی نے کی اور نظامت کے فرائض اسد نظامی نے انجام دئے۔ پروگرام میں دیگر اضلاع کے شعرا نے بھی شرکت کی اور اپنے پسندیدہ اشعار قارئین کی نذر کئے ۔ پروگرام میں نئی روشنی میگزین کے مدیر تحریر سلمان عارف ندوی، نظر مگہری، شاہ رخ سگر، اسلم مگہری، نیاز ارشد، وغیرہ نے شرکت کی۔

سنت کبیر نگر : شعری نشست کا انعقاد ، متعدد ادبی تصنیفات کارسم اجرا ، غریبوں میں کمبل کی تقسیم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز