شیعہ پرسنل لا بورڈ نے کہا: تین طلاق اسلام مخالف، گئو کشی پر مکمل پابندی کی ضرورت

Apr 05, 2017 07:37 PM IST | Updated on: Apr 05, 2017 07:37 PM IST

لکھنؤ۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے تین طلاق کو اسلام مخالف قرار دیا ہے۔ بورڈ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اس ضمن میں ایک قرار داد منظور کی گئی کہ اگر ضرورت پڑی تو اس سلسلہ میں سپریم کورٹ میں بھی یہ بات کہی جائے گی۔ واضح رہے کہ عدالت آئندہ ماہ اس پر سماعت کرنے والی ہے۔ میٹنگ میں 60 میں سے 45 ارکان موجود تھے۔ بورڈ کے ترجمان مولانا یوسف عباس نے بتایا کہ میٹنگ صدر مولانا مرزا محمد اشفاق اور سکریٹری ظہیر عباس کی موجودگی میں ہوئی ۔ میٹنگ میں تین طلاق کو اسلام مخالف قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ گئو کشی پر مکمل پابندی کی ضرورت بھی بتائی گئی۔

مسٹر عباس نے کہا کہ چوتھے درجے کے ملازمین کو بھی معطل یا برخاست کرنے سے قبل سرکار اس کی سنتی ہے۔ اپنی بات سامنے رکھنے کا موقع دیتی ہے لیکن ادھر دیکھنے میں آ رہا ہے کہ لوگ ٹیلی فون پر ہی طلاق دے رہے ہیں۔ یہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔

شیعہ پرسنل لا بورڈ نے کہا: تین طلاق اسلام مخالف، گئو کشی پر مکمل پابندی کی ضرورت

علامتی تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز