چھ گھنٹے میں دوسرا حادثہ: رانچی۔ راجدھانی ایکسپریس کا انجن اور پاور کوچ پٹری سے اترے

Sep 07, 2017 02:34 PM IST | Updated on: Sep 07, 2017 02:34 PM IST

نئی دہلی۔ رانچی سے دہلی آرہی راجدھانی ایکسپریس کا انجن اور پاور کوچ آج پٹری سے اتر گئے ۔ اس حادثے میں ابھی تک کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے قریب شیواجی برج کے پاس پیش آیا۔

شمالی ریلوے کے رابطہ عامہ کے چیف افسر نیرج شرما نے کہا کہ ٹرین کا صرف انجن اور پاور کوچ پٹری سے اترے ہیں ۔ یہ حادثہ تقریبا پونے بارہ بجے پیش آیا۔ اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

چھ گھنٹے میں دوسرا حادثہ: رانچی۔ راجدھانی ایکسپریس کا انجن اور پاور کوچ پٹری سے اترے

رانچی۔ راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز