ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش کی خبروں کی شعیب ملک نے کی تردید، سوشل میڈیا پرپاکستانی کھلاڑی نے کہی یہ بات

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طورپراعلان کریں گے۔

Oct 15, 2018 08:21 PM IST | Updated on: Oct 15, 2018 08:22 PM IST

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط قراردیا ہے۔ شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کرنے کیلئے ہندستانی شہر حیدرآباد میں ہیں اور انہیں کسی بھی وقت باپ بننے کی خوشی مل سکتی ہے۔ 

تاہم سوشل میڈیا پر ان کے یہاں بیٹے کی ولادت کی خبر گردش کررہی ہیں۔ اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایسی اطلاعات پر دھیان نہ دیں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔

ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش کی خبروں کی شعیب ملک نے کی تردید، سوشل میڈیا پرپاکستانی کھلاڑی نے کہی یہ بات

ثانیہ مرزا اپنے شوہرشعیب ملک کے ساتھ: فائل فوٹو

Loading...

اس سے قبل پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بے بی شاور لباس پہننے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل شعیب ملک اورثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پیلے رنگ کے لباس میں جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو مہرون رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔ یہ تصاویر ’بے بی شاور‘ کے موقع پر لی گئی تھیں۔

یہ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں توروایتی طورپر مبارکباد کے ساتھ ساتھ تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پرثانیہ مرزا کے وزن کا بھی مذاق بنایا گیا۔ یاد رہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے، جب کوئی بھی خاتون امید سے ہوتی ہے تو اس کا وزن خود بخود بڑھ جاتا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز