غازی آباد : بی جے پی لیڈر قتل کیس میں فرار شوٹر گرفتار، سابق رکن اسمبلی امرپال کی تلاش میں پولیس کا چھاپہ

اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں دہلی کی سرحد کے نزدیک 20اگست کو ہوئے بی جے پی لیڈر کے قتل معاملہ میں فرار شوٹر راجو پہلوان کو آج پولیس نے دہلی کے روہنی علاقہ سے گرفتار کرلیا۔

Sep 21, 2017 08:05 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 08:05 PM IST

غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں دہلی کی سرحد کے نزدیک 20اگست کو ہوئے بی جے پی لیڈر کے قتل معاملہ میں فرار شوٹر راجو پہلوان کو آج پولیس نے دہلی کے روہنی علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ اس قتل کے معاملہ میں ابھی بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی امرپال کی تلاش میں پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے۔ گرفتار شوٹر کو دہلی سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر غازی آباد لایا گیا ہے۔ یہاں پولیس عدالت میں پیش کرنے کے بعد آگے کی کارروائی ہوگی۔

سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ گزشتہ رات ضلعی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بی جے پی لیڈر گجیندر بھاٹی کے قتل معاملہ میں فرار ملز راجکمار اور راجو پہلوان دہلی کے روہنی علاقہ میں تیرتھ پور بس اڈہ سے سونی پت کے لئے فرار ہونے کی فراق میں ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ضلعی پولیس نے دہلی پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ آج صبح راجو پہلوان کو دہلی کی مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ٹرانزٹ ریمانڈ پر غازی آباد لایا گیا ہے یہاں پولیس ملزم سے فرار سابق رکن اسمبلی امرپال شرما کے کردار اور قتل کی وجوہات کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

غازی آباد : بی جے پی لیڈر قتل کیس میں فرار شوٹر گرفتار، سابق رکن اسمبلی امرپال کی تلاش میں پولیس کا چھاپہ

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز