اجودھیا۔ اترپردیش کے اجو دھیا میں واقع بابری مسجد۔رام مندر تنازعہ میں صلح سمجھوتہ کیلئے آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر آئندہ 16 نومبر کو اجو دھیا آئیں گے۔
شری شری روی شنکر کے نمائندے سوامی بھاوے تیز نے آج یہاں یہ اطلاعات دیتے ہوئے بتایا کہ آرٹ آف لیونگ ادارے کے بانی شری شری روی شنکر آئندہ 16 نومبر کو اجودھیا میں شری رام جنم بھومی تنازعہ کے پرامن حل کیلئے تمام فریقین سے ملاقات کریں گے۔

آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر: فائل فوٹو۔
انہوں نے بتایا کہ روی شنکر لکھنؤ سے سڑک کے ذریعے صبح قریب 11 بجے اجودھیا جائیں گے اور وہ براہ راست شري رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدرکے مہنت نرتيہ گوپال داس سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد اجو دھیا کے سنت دھرم آچاریہ سے بھی ملیں گے اور مشہور مندروں میں درشن کریں گے۔