سدھو پر سسپنس ختم، نو جنوری کو کانگریس میں ہوں گے شامل، ٹکٹ بھی یقینی

Jan 07, 2017 07:49 PM IST | Updated on: Jan 07, 2017 07:49 PM IST

نئی دہلی۔ سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر برقرار سسپنس اب ختم ہو چکا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو 9 جنوری کو دہلی میں کانگریس کا ہاتھ تھامیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں ٹکٹ کا بھی اعلان ہو گیا ہے۔ سدھو امرتسر مشرق کی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔

نو جنوری کو دہلی میں کانگریس کے دفتر میں راہل گاندھی اور پنجاب کانگریس صدر کیپٹن امرندر سنگھ کی موجودگی میں نوجوت سنگھ سدھو کو کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی جائے گی۔ اس کے بعد 10 جنوری کو نوجوت سنگھ سدھو امرتسر آ سکتے ہیں۔

سدھو پر سسپنس ختم، نو جنوری کو کانگریس میں ہوں گے شامل، ٹکٹ بھی یقینی

ابھی تک نوجوت سنگھ سدھو پر سسپنس برقرار تھا۔ کبھی ان کے عام آدمی پارٹی سے جڑنے کی خبریں آ رہی تھیں تو کبھی کانگریس کا ہاتھ تھامنے کی۔ اس سے پہلے سدھو کی بیوی نوجوت کور پہلے ہی کانگریس میں شامل ہو چکی ہیں۔

پنجاب میں چار فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ یہاں کانگریس کی آخری فہرست نو جنوری تک جاری ہو جائے گی۔ پارٹی کے سربراہ امرندر سنگھ نے کہا ہے کہ پارٹی نے اب تک 117 اسمبلی سیٹوں میں سے 77 کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز