پہلا سرسید انٹرنیشنل ایوارڈ جرمنی کےعارف نقوی اورنیشنل ایوارڈ پروفیسر رتن لال ہنگلوکو

Oct 16, 2017 11:43 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 11:43 PM IST

میرٹھ : سرسید احمد خان کے 200 سالہ جشن یوم پیدائش کے موقع پرمیرٹھ کی سرسید ایجوکیشنل سوسائٹی اور شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے اشتراک سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 17 اور 18 اکتوبر کو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی جانکاری دینے کے مقصد سےایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس مرتبہ ادبی اورسماجی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سر سید انٹرنیشنل اور نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔

انتظامیہ کمیٹی کے مطابق 17 اکتوبر کو سرسید کے عنوان سے تقریری مقابلوں کے انعقاد کے بعد 18 اکتوبر کو ایک بین الاقوامی سمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں مقامی اورغیر ملکی ادبی شخصیات شرکت کریں گی ۔ اس موقع پرپہلی مرتبہ سرسید انٹرنیشنل اورنیشنل ایوارڈ بھی تقسیم کیےجائیںگے ۔ پہلا سرسید انٹرنیشنل ایوارڈ جرمنی میں اردو زبان و ادب کی خدمات انجام دینے والے عارف نقوی کو دیا جائے گا جبکہ تعلیم کے شعبہ میں خصوصی خدمات کے لئے سرسید نیشنل ایوارڈ الہ آباد یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر رتن لال ہنگلو کو دیا جائیگا ۔

پہلا سرسید انٹرنیشنل ایوارڈ جرمنی کےعارف نقوی اورنیشنل ایوارڈ پروفیسر رتن لال ہنگلوکو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز