گرمیت رام رحیم کے سرسا آشرم میں فوج کے داخل ہونے کی تردید ، مہلوکین کی تعداد 33 تک پہنچی

Aug 26, 2017 12:37 PM IST | Updated on: Aug 26, 2017 03:24 PM IST

پنچ کولہ: فوج نے آج واضح کیا کہ ہریانہ کے سرسا میں ڈیرہ سچا سودا کے احاطہ میں اس کے جوان داخل نہیں ہوئے ہیں۔ میڈیا میں آج صبح اس طرح کی خبریں آرہی تھیں کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ فوج کے جوان بھی ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوگئے ہیں۔ فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرسا میں ڈیرہ احاطہ میں فوج کی ٹکریاں داخل نہیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ رام رحیم کو سادھوی عصمت دری معاملے میں کل ہریانہ کے پنچکولہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے قصوروار قرار دےئے جانے کے بعد بابا کے حامیوں کے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے۔

گرمیت رام رحیم کے سرسا آشرم میں فوج کے داخل ہونے کی تردید ، مہلوکین کی تعداد 33 تک پہنچی

بتایا جارہا ہے کہ آشرم میں خواتین اور بچوں سمیت تقریبا ایک لاکھ افراد موجود ہیں۔ آرمی اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا جارہا ہے اور حامیوں سے باہر آنے کے لئے کہا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ کیمپس کا ایک نقشہ رات کو فوج فراہم کرایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ سرسا میںڈیرہ تقریبا 1000 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے ، جس میں اسکول، کھیل گاؤں، اسپتال اور تھیٹر بھی شامل ہیں ۔

پنچکولہ پولیس کنٹرول روم کے مطابق ہریانہ میں فی الحال حالات قابو میں لیکن کشیدہ ہیں۔ پنچکولہ اور بابا کے گڑھ سرسا میں بھی حالات نہایت کشیدہ لیکن قابومیں بتائے جارہے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات پنچکولہ میںہوئی ہیں ، جہاں تشدد کے دوران 29 افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ان پرتشدد واقعات میں ڈھائی سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان پنچکولہ میں ہوا ہے۔

غازی آباد اور نوئیڈا میں بھی دفعہ144نافذ

دہلی میں آتش زنی اور توڑپھوڑ کے بعد وسطی اور شمالی اضلاع کو چھوڑ کر احتیاطاََ دفعہ ۔ `144نافذ کردی گئی ہے۔دہلی پولیس نے آج بتایا کہ راجدھانی میں حالات مکمل طورپر قابو میں ہیں۔ دہلی سے ملحق غازی آباد اور نوئیڈا میں بھی احتیاطاََ دفعہ ۔144نافذ ہے۔رام رحیم حامیوں کے تشدد کے پیش نظر راجدھانی میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

بابا حامیوں نے کل دہلی میں بھی کچھ مقامات پر توڑپھوڑ کی۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں توڑپھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر ریوا ایکسپریس کے دو خالی کوچوں کو آگ کے حوالے کردیا تھا۔ دہلی میں آج کئی پرائیویٹ اسکولوں نے توڑ پھوڑ کے اندیشہ اور احتیاطاَ چھٹی کردی ہے۔ اس کے علاوہ غازی آباد کے ضلعی مجسٹریٹوں نے بھی ریاست کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز