منیش سسودیا نے انا ہزارے کے خلاف کئے گئے ری ٹویٹ کو بتایا اکاؤنٹ ہیکنگ کا معاملہ

نئی دہلی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے انا کے خلاف کئے گئے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر صفائی دی ہے۔

Apr 29, 2017 12:47 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 12:47 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے انا کے خلاف کئے گئے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر صفائی دی ہے۔ انہوں نے پھر ٹویٹ کیا کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔ کوئی میرے اکاؤنٹ سے انا ہزارے سے متعلق میسج کو ری ٹويٹ کر رہا ہے۔ میں اسے ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن وہ بھی نہیں کر پا رہا ہوں۔ اس کے بعد اگلے ٹویٹ میں منیش نے لکھا، برائے مہربانی ایسی کسی بھی بات پر یقین نہ کریں۔ میں انا جی کا بہت احترام کرتا ہوں۔ میں ان کے خلاف کبھی ایسی باتیں نہیں کہہ سکتا۔

اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے ایک حامی نے ٹویٹ کر سماجی کارکن انا ہزارے کو بی جے پی کا ایجنٹ بتایا۔ حیرانی اس وقت ہوئی جب دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر دیا۔ غور طلب ہے کہ انا ہزارے نے ایم سی ڈی انتخابات میں شکست کے بعد کہا تھا، عام آدمی پارٹی اقتدار کی بھوکی پارٹی ہے۔ ساتھ ہی انا ہزارے نے کہا کہ ان کے (کیجریوال) کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے دہلی کے عوام سے جو کہا تھا وہ پورا نہیں کیا۔

منیش سسودیا نے انا ہزارے کے خلاف کئے گئے ری ٹویٹ کو بتایا اکاؤنٹ ہیکنگ کا معاملہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز