آئندہ لوک سبھا الیکشن سے قبل کوئی مہا گٹھ بندھن نہیں بنے گا: سیتا رام یچوری

کمیونسٹ لیڈر سیتا رام یچوری نے 2019 لوک سبھا الیکشن سے قبل قومی سطح پر اپوزیشن پارٹیوں کا عظیم اتحاد بنائے جانے کے امکانات سے انکار کیا۔

Jul 13, 2018 10:17 AM IST | Updated on: Jul 13, 2018 10:17 AM IST

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے 2019 لوک سبھا الیکشن سے قبل قومی سطح پر اپوزیشن پارٹیوں کا عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) بنائے جانے کے امکانات سے انکار کیا۔ یچوری نے کہا کہ اس طرح کا اتحاد لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔

سیتا رام یچوری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’میرا یہ ماننا ہے کہ ہندوستان میں الیکشن سے قبل کوئی بھی مہا گٹھ بندھن بننا ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ ہمارا ملک تغیرات والا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی آپ ویسا ہی دیکھیں گے، جیسا 1996 میں دیکھنے کو ملا تھا، جب مشترکہ مورچہ نے حکومت بنائی تھی اور 2004 میں جب یوپی اے کی پہلی حکومت بنی تھی۔

آئندہ لوک سبھا الیکشن سے قبل کوئی مہا گٹھ بندھن نہیں بنے گا: سیتا رام یچوری

کمیونسٹ لیڈر سیتا رام یچوری: فائل فوٹو

Loading...

یچوری نے کہا کہ ملک کے لوگ مرکز کی ’’عوام مخالف حکومت‘‘ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن متبادل سیکولر اور جمہوری حکومت لوک سبھا الیکشن کے بعد ہی بن سکتی ہے۔ کمیونسٹ جنرل سکریٹری نے کہا تھا کہ علاقائی سیکولر جماعتیں بھی عام الیکشن کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ حالانکہ انہوں نے متبادل سیکولر مورچہ کا نام نہیں بتایا۔

انہوں نے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کمیونسٹ  متبادل سیکولر مورچہ کا حصہ بنے گی تو انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے مرکزی حکومت کو باہر سے حمایت دی تھی۔ ہم نے ایسا 1989, 1996 اور 2004 میں کیا تھا۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز