علی گڑھ : گئوركشكوں کی غنڈہ گردی ، بھینس کاٹنے کے الزام میں 6 لوگوں کی جم کر پٹائی

May 12, 2017 01:04 PM IST | Updated on: May 12, 2017 07:25 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ کے گاندھی پارک علاقہ میں ایک ڈیری میں بھینس کاٹے جانے کا الزام لگا کر گئوركشكوں نے جم کر غنڈہ گردی کی اور کچھ لوگوں کی پٹائی کردی۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ڈیری کے اندر سے خون نکلتا دیکھ لوگوں کی بھیڑ وہاں جمع ہو گئی۔ اس کے بعد ڈیری اندر موجود لوگوں کو باہر نکالا گیا اور پھر ان کی سرعام جم کر پٹائی کی گئی۔

طرفہ تماشہ یہ بھی ہے کہ پولیس نے ڈیری مالک کلو عرف سنیل سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ پٹائی کرنے والے گئو رکشکوں میں سے کسی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

علی گڑھ : گئوركشكوں کی غنڈہ گردی ، بھینس کاٹنے کے الزام میں 6 لوگوں کی جم کر پٹائی

گئوركشكوں کی پٹائی میں وہاں موجود 6 افراد زخمی ہو گئے۔ بڑی بات یہ ہے کہ گئوركشكوں نے پولیس کی موجودگی یہ غنڈہ گردی کی اور پولیس تماشائی بنی صرف دیکھتی رہی ۔ جب تک پولیس فورس آئی، کئی لوگ زخمی ہو چکے تھے۔

اپنی نوعیت کاپہلا معاملہ ہے، جب گئوركشكوں نے بھینس کے نام پر اتنی بڑی غندہ گردی کی ہے۔ اس سے پہلے ملک بھر میں گائے کے نام پر گئو رکشکوں کی مار پیٹ کرنے کے کئی معاملات سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز