سدھارتھ نگر میں ایس ایچ او سے بدسلوکی کے الزام میں چھ پولیس اہلکار معطل

Apr 05, 2017 05:14 PM IST | Updated on: Apr 05, 2017 05:14 PM IST

سدھارتھ نگر۔  اتر پردیش میں ضلع سدھارتھ نگر کے اسكا بازار تھانہ انچارج سے بدسلوکی کے الزام میں پولس سپرنٹنڈنٹ نے دو ڈپٹی انسپکٹرسمیت چھ پولس اہلکاروں کو آج معطل کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ اسكا بازارتھانہ کے انچارج انسپکٹر دیپ نارائن سنگھ کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں ڈپٹی انسپکٹر آر کے یادو اور دنیش کمار یادو کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل رام اولگ یادو، کانسٹیبل سی بی چوہان، آر کے چودھری اور ڈی کے یادو کو معطل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ انچارج انسپکٹر نے معطل پولس اہلکاروں کے خلاف اسمبلی انتخابات کے دوران زیادتی کرنے کی شکایت پولس سپرنٹنڈنٹ راکیش شنکر سے کی تھی۔ محکمہ جاتی تحقیقات میں زیادتی کا معاملہ صحیح پائے جانے کے بعد ملزم تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

سدھارتھ نگر میں ایس ایچ او سے بدسلوکی کے الزام میں چھ پولیس اہلکار معطل

اسکا بازار ریلوے اسٹیشن: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز