Live Results Assembly Elections 2018

اننت ناگ : لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر ہلاکت خیز حملہ ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکارشہید

ایک رپورٹ کے مطابق حملہ آور دہشت گرد مہلوک پولیس اہلکاروں کی چار سروس رائفلیں اڑاکر لے گئے ہیں۔

Jun 16, 2017 10:44 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 10:44 PM IST

سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ کی شام جنگجوؤں کی طرف سے جموں وکشمیر پولیس کی ایک پارٹی پر گھات لگاکر کئے گئے ہلاکت خیز حملے میں ایک اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حملے میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حملہ آور دہشت گرد مہلوک پولیس اہلکاروں کی چار سروس رائفلیں اڑاکر لے گئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خودکار ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں  کے ایک گروپ نے جمعہ کی شام ضلع اننت ناگ کے تھجوارہ اچھہ بل میں پولیس کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مہلوک ایس ایچ ای کی شناخت فیروز احمد ڈار کے بطور کی گئی ہے۔ دیگر مہلوک پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل شریف احمد، کانسٹیبل تصویر احمد، کانسٹیبل شیراز احمد، ایس پی او محمد آصف اور ایس پی او سبزار احمد کے بطور کی گئی ہے۔

اننت ناگ : لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر ہلاکت خیز حملہ ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکارشہید

Representative image

Loading...

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملے کے مرتکب جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز