ان شرائط کو پوری کرنے کے بعد ہی یوگی کی حکومت میں ملے گا ذبیحہ خانوں کو لائسنس

اترپردیش میں مویشیوں کے مذبح کے قیام کے پہلے غذائی تحفظ محکمے کی شرائط پوری کرنے کے بعد ہی آپریٹروں کو لائسنس مل سکے گا۔

Mar 26, 2017 07:34 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 07:41 PM IST

ہمیر پور: اترپردیش میں مویشیوں کے مذبح کے قیام کے پہلے غذائی تحفظ محکمے کی شرائط پوری کرنے کے بعد ہی آپریٹروں کو لائسنس مل سکے گا۔ غذائی تحفظ محکمہ کے ایک اعلی عہدیدار وی کے شرما نے یہاں بتایا کہ انتظامیہ نے مذبح قائم کرنے کے پہلے آپریٹروں کواین او سی لینا پڑے گا اور اس سے پہلے کئی مشکل مرحلوں سے گذرنا پڑے گا۔ یہ سلاٹر ہاؤس بستی سے باہر ہوں گے اور اس کے سبھی سیل میں ریفریجریشن کی سہولت ہوگی اور چھوٹے اور بڑے جانوروں کے ذبیحے کے لئے الگ الگ جگہ کا انتظام کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مالکان یا آپریٹروں کو سلاٹر ہاؤس کی پوری طرح برق کاری کرنی ہوگی اور اسے جراثیم سے پاک رکھنا ہوگا اور جانورکا ذبیحہ کرنے والے شخص کو یہ سرٹی فیکیٹ دینا ہوگا کہ وہ کسی مہلک متعددی بیماری میں مبتلا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر شرائط بھی نافذ کی گئی ہیں۔جب آپریٹر اور مالکان سبھی شرطوں کی پابندی کریں گے تبھی ان کو لائسنس ملے گا۔

ان شرائط کو پوری کرنے کے بعد ہی یوگی کی حکومت میں ملے گا ذبیحہ خانوں کو لائسنس

انہوں نے بتایا کہ سلاٹر ہاؤس میں یہ انتظام بھی کرنا ہوگا کہ زندہ جانور کسی مرنے والے جانور کو دیکھ نہ پائے اور ساتھ ہی ذبیحہ سے پہلے جانور کو پانی پلانے کے لئے بورویل کا بھی انتظام کرنا ہوگا۔ جانور کے باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے معیار کے مطابق گڑھے کھودنے ہوں گے۔ ذبح شدہ جانور کو لٹکانے کے لئے کالے شیشے لگانے ہوں گے تاکہ اسے کوئی دیکھ نہ پائے۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ سبھی نالیاں انڈر گراؤنڈ ہوں تاکہ اس کی صفائی آسانی سے ہوسکے۔

جس ہال میں ذبیحہ ہوں وہاں گرم پانی کا بھی انتظام ہو۔گوشت کو محفوظ رکھنے کی جگہ پر روشنی کا معقول انتظام ہو اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جانور کو کوئی بیماری نہیں ہے۔ذبیحہ کھانے کی دھلائی روزانہ ہوگی اور سال میں ایک بار رنگائی پوتائی اور پنیٹ کرانا بھی ضروری ہوگا۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ سلاٹر ہاؤس میں کتے بلی اور پرندےنہ پہنچ سکیں۔یہاں کام کرنے والے سبھی لوگوں کو چیچک اور دیگر بیماریوں کے ٹیکے لگائے جانے کی شرط بھی پوری کرنی ہوگی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز