دو دن کی راحت کے بعد دہلی میں پھر زہریلے کہرے کی واپسی، یہ علاقے ہیں سب سے زیادہ متاثر

دہلی کے باشندوں کو دو دن کی راحت دینے کے بعد زہریلا کہرا آج ایک بار پھر دہلی میں واپس آگیا جس سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Nov 12, 2017 05:57 PM IST | Updated on: Nov 12, 2017 05:57 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے باشندوں کو دو دن کی راحت دینے کے بعد زہریلا کہرا آج ایک بار پھر دہلی میں واپس آگیا جس سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ہوا کے معیار، موسم کی پیشن گوئی اور تحقیقاتی نظام کے مطابق دہلی میں ہواکا معیار بہت خراب ہوگیا ہے۔ فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ علاقے متاثر ہوئے ہیں جن میں دھیرپور، پیتم پورا، دہلی یونیورسٹی ، پوسا، لودھی روڈ، ہوائی اڈہ ٹرمنل ۔3، متھرا روڈ اور آیا نگر شامل ہیں۔

دہلی حکومت نے فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے پیر سے طاق اور جفت اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کل نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے خواتین اور دوپہیہ گاڑیوں کو چھوٹ نہیں دینے کی ہدایت کے بعد حکومت نے اس اسکیم پرروک لگا دی ہے۔دہلی حکومت خواتین اور دوپہیہ گاڑیوں کو چھوٹ دینے کی اپیل لیکر پیر کو ایک بار پھر این جی ٹی کے پاس جائے گی۔

دو دن کی راحت کے بعد دہلی میں پھر زہریلے کہرے کی واپسی، یہ علاقے ہیں سب سے زیادہ متاثر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز