آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کا باضابطہ طور پر افتتاح

Feb 06, 2017 09:00 PM IST | Updated on: Feb 06, 2017 09:00 PM IST

لکھنؤ۔ لکھنئو کے دارالعلوم ندوۃ العلما میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی  نے سوشل میڈیا ڈیسک کا افتتاح کیا ۔ اردو ہندی اور انگریزی  کے بعد ہندوستان کی دیگر زبانوں میں بھی پیغامات کی ترسیل کا منصوبہ بنایا گیا۔ فرقہ پرست عناصر کی اسلام مخلاف سازشوں کو روکنے اورغلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے سوشل میڈیا ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا  ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں علماٗء کی جانب سے یہ  واضح کیا گیا کہ میڈیا کے مثبت استعمال سے سماج کی برائیوں کو بھی دور کیا جا سکتا ہےاور لوگوں تک صحیح پیغامات بھی پہنچائے جا سکتے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کو نتیجہ خیز بنانے، کامیاب اور مستحکم کرنے کے لئےنوجوان عالموں  پر مشتمل  ایک ٹیم تیار کی گئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اردو  ہندی اور انگریزی کے بعد دیگر زبانوں میں بھی یہ ڈیسک اسلامی شریعت کے پیغامات کی ترسیل کو یقیبی بنائے گی۔

علماء کرام کے مطابق مسلم پرسنل لا پر جو خطرے آج منڈلا رہے ہیں، ان کے اسباب میں ایک بڑا سبب پرسنل لاء بورڈ اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ہے۔ اس باب میں اسلام مخالف طاقتوں نے سوشل میڈیا کو بھی آلہءکار بنایا ہے۔ اسی لئے لوگوں کی غلط فہمیوں کے ازالے اور سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے لئے پرسنل لا بورڈ نےسوشل میڈیا ڈیسک قائم کیا ہے ۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری ولی رحمانی کے مطابق اس ڈیسک کی ضرورت  اور اہمییت کو کافی دنوں سے محسوس کیاجا رہاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ وہ تمام لوگ جو سوشل میڈیا سے منسلک ہیں ان تک صحیح پیغامات کی ترسیل ہوسکے ۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کا باضابطہ طور پر افتتاح

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز