دہلی میں دل دہلانے والی واردات، باپ کو کمرے میں بند کر کے سرپھرا بیٹے نے سلنڈر میں کر دیا دھماکہ

Jan 08, 2017 07:11 PM IST | Updated on: Jan 08, 2017 07:12 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے مدھو وہار علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیاہے۔ یہاں ایک بیٹے نے پہلے چاقو سے باپ پر کئی وار کئے ۔ بیچ بچاؤ کرنے آئے لوگوں پر بھی بیٹے نے حملہ کر دیا اور اس سے بھی جی نہ بھرا ، تو اس نے باپ کو گھر میں بند کر کے ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگا دی۔ دھماکہ میں بچاؤ کے لیے گئے دہلی پولیس کے 11 جوان زخمی ہو گئے۔ بعد میں باپ نے دم توڑ دیا۔

مدھووہار کے اجنتا اپارٹمنٹ میں پانچویں منزل پر رہنے والے ایک پاگل بیٹے نے پہلے چاقوؤں سے اپنے والد رویندر ماٹا پر کئی حملے کئے اور پھر ارد گرد کے کچھ لوگوں پر بھی حملہ کردیا ، بعد میں ظالم بیٹے نے گھر میں رکھے ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگا دی، جس کی وجہ سے گھر میں ایک زوردار دھماکہ ہوگیا۔

دہلی میں دل دہلانے والی واردات، باپ کو کمرے میں بند کر کے سرپھرا بیٹے نے سلنڈر میں کر دیا دھماکہ

جائے حادثہ پر پہنچے دہلی پولیس کے آٹھ جوان بھی آگ کی زد میں آنے سے زخمی ہوگئے ۔ اسپتال میں باپ نے دم توڑ دیا۔ وہیں بیٹے راہل ماٹا کی بھی حالت نازک ہے۔ بتایا جا رہا کہ والد کینیڈا میں ڈرائیور تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ بیٹے نے اتنی عجیب واردات کو کیوں انجام دیا۔ گھر میں آگ لگنے سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز