نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہل گاندھی کو دہلی ہائی کورٹ سے دھچکا ، ینگ انڈیا کمپنی کی ہوگی جانچ

May 12, 2017 12:56 PM IST | Updated on: May 12, 2017 12:56 PM IST

نئی دہلی : نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کو جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ نے جھٹکا دیا ہے۔ کورٹ نے اس معاملہ میں ینگ انڈیا کمپنی کی انکم ٹیکس محکمہ سے جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ غور طلب ہو کہ ینگ انڈیا کمپنی میں سونیا اور راہل دونوں کا حصہ ہے۔

خبروں کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے ینگ انڈیا کمپنی کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس سے جانچ کرانے کی منظوری دے دی۔ اس سے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی بھی انکم ٹیکس محکمہ کے براہ راست رڈار پر آ جائیں گے کیونکہ وہ اس کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ینگ انڈیا کمپنی اب سپریم کورٹ کا رخ کر سکتی ہے۔

نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہل گاندھی کو دہلی ہائی کورٹ سے دھچکا ، ینگ انڈیا کمپنی کی ہوگی جانچ

گیٹی امیجیز

وہیں کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ پارٹی نے اس معاملہ میں قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ گاندھی خاندان نے کہیں کبھی قانون نہیں توڑا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز